انڈونيشيا میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ ايک سو سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مرکزی جزيرے جاوا میں شديد بارشوں کے نتيجے ميں گرنے والے مٹی کے تودوں کے سبب 8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ۔ اس کے علاوہ صوبہ بنجرنیگرا ميں بھی
مٹی کے تودے گرنے سے 105 مکانات تباہ جبکہ 38 افراد بھی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ دو روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ريسکيو حکام، فوج، پوليس اور مقامی افراد کی مدد سے کئی علاقوں ميں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہيں۔